Pages

منگل، 19 نومبر، 2013

اسلام کی دوسری خصوصیت


دوسری  خصوصیت
      نفس کی انتہائی تمنا اور آرزو یہ ہے کہ اسکو ایسا طریقہ معلوم ہوجائے کہ جس سے حتیٰ الوسع اپنے پروردگار کے حقوق عبودیت بھی بجا لا سکے اور اپنے بھائیوں کے حقوق اخوت بھی ادا کرسکے. سو الحمد للہ شریعت اسلامیہ نفس کی اسی انتہائی تمنا اور آرزو کے مطابق ہے. حقوق الله اور حقوق العباد کی جو تفصیل شریعت اسلامیہ نے کی ہے اس کا عشر عشیر بھی کسی ملت اور مذہب مے ملنا دشوار بلکہ ناممکن ہے. شریعت اسلامیہ نے اگر ایک طرف خداوند قدّوس کی معرفت اور عبودیت کے طریقے بتلائے تو دوسری طرف سیاست ملکیہ اور مدنیہ کے اصول اور قوانین بتلائے کہ جن کو سن کر عقلاء عالم حیران ہیں.

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔