Pages

جمعہ، 22 نومبر، 2013

قرآن کا پیغام انسانیت کے نام


قرآن کا پیغام انسانیت کے نام

أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا
(القرآن ٤/٨٢)

ترجمہ :"کیا یہ لوگ قرآن میں غور نہیں کرتے ؟ اگر یہ (کلام) الله کے سوا کسی (اور) کی طرف سے ہوتا تو اس کے اندر بڑا اختلاف پاتے."
      قرآن مجید نے سی آیات سے دنیا کے سامنے اپنی یکتائی کا ایک مستقل چیلنج پیش کردیا کہ ہر طرح ٹھونک بجا کر دیکھ لو، ہر طرح جانچ پڑتال کرلو، مضامین کی پستی و بلندی ،عبارت کی ناہمواری ، کسی قسم کی کوئی کمی کوئی کوتاہی اس کے اندر نہ پاؤگے . اور یہی دلیل ہے خاس کی کہ یہ بشر اور مخلوق کا کلام نہیں. قرآن کے جملہ منکرین کے خلاف خواہ وہ کسی وجہ اور کسی پہلو سے ہوں، یہ قیامت تک کے لئے تحدی ہے. أَفَلَا يَتَدَبَّرُونَ الْقُرْآنَ
      قرآن مجید میں تدبر کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اس کا لفظی و معنوی اعجاز بلکل واضح  ہوجائےگا. اور اس وضوح سے آپکی رسالت کی جانب سے شبہات کافور ہوجائیں گے وَلَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ جیسا کہ معاصر و متاخر منکرین کا خیال تھا اور جیسا کہ آج باز "روشن خیال" مرتدین کا خیال ہے.

======********==========********=======
      آئیں آج سے قرآن کو سمجھ کر غور فکر کر کے پڑھیں.
ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں.
قرآن کا حق ہے
١.اسے پڑھنا
٢.سمجھنا
٣.عمل کرنا اور
٤.اسکا پیغام انسانیت تک پہنچانا


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔