سوال: قرآن نازل ہونے کی کیا ضرورت تھی جب کہ قرآن کے پہلے
کئی الہامی کتابیں اتری
تھیں اگر وہ کامل نہیں تھی تو قرآن کے کامل ہونے کا کیا ثبوت ہے ، کیا خدا اپنی
عبارتوں کو چھوڑ دے گا جو اپنے احکام کی ترمیم و تنسیخ کرنے پر تیار رہتا ہے؟
جواب: قرآن کے نازل ہونے کی وہی ضرورت تھی جو دیگر کتب کے نازل ہونے کی ضرورت
تھی حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر جناب محمد مصطفیٰ صل علیہ وسلم کے زمانے تک جس
قدر احکام خدا کی طرف سے حسب اقتضاء ضرورت نازل ہوئے اور انھیں احکاموں کو جس وقت
کے لوگوں نے اپنی یادداشت کے واسطے کتاب کی صورت میں جمع کیا پس وہی مجموعہ احکام
الہامی کتاب ہے جو اپنے زمانۂ کی ضرورتوں کے لحاظ سے یقیناً کامل ہے کیوں کہ زمانے کی جس جس قوم نے اپنی تربیت ایمانی
و روحانی کے خراب کرنے والے جس قدر سامان فراہم کئے تھے ان کے دفیعہ کا کافی علاج
خدا کے احکام میں موجود تھا اور یہ سلسلہ اصلاح اور درستگی کے طور پر خداۓ تعالى
نے جاری رکھا کہ ہر ایک گمراہ قوم
کو جو کہ تعلیم الہی سے ناواقف تھے انھیں کے ایک ایسے شخص کو جو سلیم الطبع سمجھا
گیا نبوت اور رسالت پر معمور فرما کر ایک قانون عطا فرمایا کہ جس میں کامل طور پر
اس کی اصلاح کی گئی تھی بایں لحاظ جس قدر کتابیں منزل من الله (الله کی طرف سے
نازل کردہ ہیں ) میں وہ یقیناً سب کے سب کامل و مکمل اور اکمل ہیں جن کی وجہ یہ
بھی ہے کہ خدا کے تمام کام مطابق عقل و شعور ہیں گو بوجھ تعصب سے ان کے سمجھنے سے
آریہ و ملحد صاحبان مجبور ہیں بقول آنکہ اندھیروں میں ویدوں کے بے نور ہیں "
اجالے سے قرآن کے دور ہے".
میرے دوستو! وحی الہی کے مختلف اوقات میں نازل ہونے
کی یہی وجہ ہے کہ ایک امت گزشتہ کے بعد جب دوسری قوم نے علاوہ ان گزشتہ شرارتوں کے
نئی نئی شرارتیں ایجاد کی اس لیے ضرورت تھی کہ ان کی شرارتیں دور کرنے اور ناواقف
لوگوں کو آگاہ کرنے کے واسطے جدید احکام نازل فرمائے جس کی واجہ یہ تھی کہ گمراہ لوگ راہ یاب ہوجائیں اور قرآن
کے کامل و اکمل ہونے کی دلیل یہ ہے کہ باری تعالى نے فرمایا " الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ
دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ
دِينًا "یہ کہ میں نے تمہارے دین
اسلام کو مکمل کردیا. نیز قرآن کے کامل ہونے پر مہینوں مہینوں بحث ہوسکتی ہے تب بھی
دلائل ختم نہ ہوں گے لیکن وقت ہمیں اجازت نہیں دیتا.
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔