قرآن کا چیلنج رہتی دنیا تک
قرآن
کریم نازل ہو کر تقریبا ١٤٣٤ سال ہوگئے ہیں اور یہ کتاب الله
تعالى کی نازل کردہ ہے ، جو لوگ
اشکال کرتے ہیں وہ اس زمانے نزول کے وقت بھی اشکال کرتے تھے تو الله رب العزت نے
انہیں چیلنج کیا ہے اس کا جواب اس زمانے کے عرب کے فصحا و بلغاء نہیں دےسکے اور آج
تک کسی نے نہیں دیا یہ کھلا چیلنج قیامت
تک کے لئے ہے.
چلیے اب قرآن کریم کے ان چیلنجز
کو دیکھتے ہیں قرآن ہی کے زبانی
اول حق تعالی شانہ نے یہ ارشاد
فرمایا کہ
١)"تمام جن اور انس مل کر اس قرآن کے
مثل لانا چاہیں تو نہیں لاسکتے.(سوره اسراءآیت ٨٨)
اس کے بعد یہ ارشاد فرمایا کہ
٢)تمام قرآن کا مثل اگر نہیں لاسکتے تو دس
سورتیں ہی اس جیسی بنا کر پیش کردو (سوره ھود)
اس کے بعد یہ ارشاد فرمایا کہ
٣)ایک چوٹی سی چوٹی سورت اس سورت کے مماثل
بنا لاؤ (سوره یونس)
یہ تمام اعلانات مکہ مکرمہ میں
کیے گئے پھر ہجرت کے بعد مدینے منورہ میں پہنچ کر پھر
٤) ایک سوره کے مثل لانے کا اعلان کیا گیا (سوره
بقرہ ٢٣)
اور ایسی کوئی بندش نہیں کے اپ
اکیلے ہی بنانا ہے الله تعالی نے آگے فرمایا اور اگر تم تنہا اس کے مثل لانے پر قادر نہیں تو اسکا علاج یہ ہے کہ تم سواے
خدا تعالی کی اپنے تمام اعوان اور انصار کو بلا لو اگر تم اپنے اس اعتقاد میں سچے
ہو کہ یہ الله کا کلام نہیں تاکے وہ تمہاری اس کام میں مدد کر سکیں اور اس مشکل کو
حل کرسکیں اور سب مل کر قرآن کے ہم پلّہ کلام لاسکیں.
پھر آگے ایک پیشنگوئی فرمائی اور
اگر تم (یہ ) نہ کر سکو اور ہرگز نہ کرسکو گے
تو پھر اس آگ سے ڈرو جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں اور وہ کافروں کے لئے تیار کی
ہوئی ہے.
الحمد للہ١٤٣٤ سال
گزر گئے مگر کوئی اس کا مثل نہ لاسکا اور ان شاء للہ قیامت تک نہیں لا پایگا.
تو میری دعوت ہے ان سب
سے جو اسلام کے خلاف لب کشائی کرتے ہیں کہ یا قرآن کا چیلنج قبول کریں یا الله سے
دریں اور اس آگ سے دریں جس کا فیول آدمی اور پتھر ہیں اور ایمان لے آئیں.
١)قُلْ لَئِنِ اجْتَمَعَتِ الْإِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَى أَنْ يَأْتُوا
بِمِثْلِ هَذَا الْقُرْآنِ لَا يَأْتُونَ بِمِثْلِهِ وَلَوْ كَانَ بَعْضُهُمْ
لِبَعْضٍ ظَهِيرًا.(سوره اسراءآیت ٨٨)
٢)أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ فَأْتُوا بِعَشْرِ سُوَرٍ
مِثْلِهِ مُفْتَرَيَاتٍ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ
كُنْتُمْ صَادِقِينَ
٣) أَمْ يَقُولُونَ افْتَرَاهُ قُلْ
فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِثْلِهِ وَادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ
إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ(سورة يونس ٣٨)
٤)وَإِنْ كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِمَّا
نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِنْ مِثْلِهِ وَادْعُوا
شُهَدَاءَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ (سورة البقرة 23)
نوٹ: ہم نے مضمون میں آیات کا مفہومی اور مضمون
کے مطابق کے حصے کا ترجمہ کیا ہے آخر میں آیات اور سوره کے نام اور آیت نمبر دیدیا
ہے لفظی ترجمہ اپ دیکھ سکتے ہیں
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔