سوال: الله تعالیٰ قرآن مجید فرقان حمید کی مختلف آیتوں میں ہمیں بتاتے ہیں کہ انہوں نے زمین اور آسمانوں کو کل کتنے دنوں میں تکمیل فرمایا. الله پاک قرآن کریم کی آیات ٧:٥٤، ١٠:٣ اور ١١:٧ میں ارشاد فرماتے ہیں کہ انہوں نے زمین اور آسمانوں کو کل چھ دنوں میں تکمیل فرمایا. لیکن پھر ٤١:٩، ٤١:١٠ اور ٤١:١٢ میں دو، چار اور دو دن بتاے جن کی جمع کل آٹھ دن بنتی ہے.
اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ سارا کام چھ دنوں میں ہی مکمل ہوا تھا یا آٹھ دنوں میں
جواب:-اس کا جواب یہ ہے کہ
اربعہ ایام جداگانہ نہیں جس
سے یہ شبہ پیدا ہوتا ہے بلکہ وہ پہلے ٢ روز مل کر کہ جن میں زمین کا پیدا ہونا
بیان ہوا ہے اور محاورہ عرب میں پہلے کام کی مدت کو اس کے بعد کے دوسرے کام کی مدت
میں جو اسی جنس کی شامل کر کے مجموعی مدت بیان کردیا کرتے ہیں . جیسا کہ اس مثال
میں سرت من البصرة الی بغداد و سرت الی الکوفة فی خمسةعشر
یوماً کہ میں نے
بصرہ سے بغداد تک کی منزل کو دس روز میں تمام کیا اور کوفہ تک پندرہ دن میں تمام
کیا، چونکہ متصل ایک ہی قسم کا سفر تھا اس لیے مجموعی مدت لگائی گئی زبان نہ جاننے
سے ایسے شبہات پیدا ہوتے ہیں
. و الله اعلم بالصواب
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔